ہنگو(مانند نیوز)نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا قوم کے لییبڑا چیلنج ہے نوجوانوں کے چارٹر اف ڈیمانڈ پر یکسوئی اور توجہ سے عمل درامد کی ضرورت ہیشخصیت پرستی کے نقصانات کے بارے میں نئی نسل کو رہنمائی دینا بھی بڑی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل ہنگو کے سپیکر عبدالواحد اورکزئی ایچ ار ایس پی کے ایم ڈی ناصر اکبر اورکزئی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر بلال خان افریدی یوتھ افیسر محمد فیصل وزیر ایم این اے کے نمائیندے اور چیرمین شاہ ایاز،پرنسپل شفقت اللہ ایم پی اے کے فوکل پرسن اویس قرنی اور دیگر نے یونیورسٹی کیمپس کے ایڈیٹوریم میں شخصیت پرستی اور عدم برداشت اور یوتھ ڈائیلاگ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا فافین ائی ار ایس پی کے فنڈ سے ایچ ار ایس پی نے یوتھ افس اور سوشل ویلفیئر ہنگو کے تعاون سے یوتھ ڈائیلاگ چارٹر اف ڈیمانڈ اور شخصیت پرستی اور عدم برداشت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ضلع ببھر سے نوجوانوں یونیورسٹی سکولوں اور کالجوں کے طلباء و یوتھ کمیونٹی لیڈران سیاسی ورکرز ایچ ار ایس پی کے کوارڈینیٹر منور خان، این سی ایچ ڈی کے اے ڈی شمس الرحمن سینئر صحافیوں اور دیگر سوشل ورکرز بلدیاتی نمائندے بھی بڑی تعداد میں اس سیمینار میں شریک ہوئے، سیمینار کو دو سیشن میں تقسیم کیا گیا -پہلے سیشن میں یوتھ ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا اور اس چارٹ کی اہمیت اجاگر کیا۔اور مختلف سیاسی جماعتوں کے یوتھ ورکرز کے درمیان ڈیلاگ سیشن کیا جسے بھر پور انداز میں سراہا گیا۔ دوسرے سیشن میں شخصیت پرستی اور اس کے منفی اثرات کے موضوع پر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو درست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا فریضہ ہے، اج کا نوجوان ترقی کے دور میں ترقی کرنا چاہتا ہے اس کے راستے میں طرح طرح کی رکاوٹیں اتی ہیں حکومت پاکستان کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے جو نوجوانوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر دے سکیںـ مقررین نے کہا کہ شخصیت پرستی نے ترقی کے دور میں عدم برداشت کے رویے کو فروغ دیا ہے جو انتہائی خطرناک عمل ہے معاملات کو مذاکرات اور ایک دوسرے کو اپنے خیالات سے نواز کر بہتر ماحول پیدا کیا جا سکتا ہےـ بلال افریدی نے کہا کہ ہمیں اعتدال کا مظاہرہ کرنا چاہیے اختلاف رائے کو معاشرے کا حسن سمجھنا چاہیے اور ایک دوسرے کے نظریات اور اختلاف رائے کو خندہ پیشانی سے سننا چاہیے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اکبر اور کزئی بلال افریدی شاہ ایاز خان عبدالواحد اورکزئی فیصل وزیر،شمس الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل میں برداشت کے کلچرکو فروغ دینے کے لیے ڈائیلاگ کا عمل انتہائی کارآمد ہے،مقررین نے نئی نسل کی درست سمت رہنمائی کے لیے فافین کی کوششوں کو سراہا اور مزید ایسے پراجیکٹ بنانے کی تجویز دی جو یوتھ کو متحرک،اور ذمہ دار بنانے میں معاون ہوں سیمینار سے نیبرہڈ چیئرمین حبیب نے بھی خطاب کیا اور منشیات کی روک تھام کے لیے اہم تجاویز دی تاکہ یوتھ کو منشیات کی لت سے بچایا جا سکے سیمینار کے اختتام پر ناصر اکبر اورکزئی سوشل ویلفیئر افیسر بلال افریدی یوتھ افیسر فیصل وزیر اور دیگر نے نوجوانوں طلبہ اور صحافیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔