شیرگڑھ(مانند نیوز)شیخ الحدیث والقرآن سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے کہا ہے۔کہ جرگے کو اسلام اور ہمارے روایات میں اھم مقام حاصل ہے۔غیر جانبدار جرگے کی رو سے بڑے بڑے مسائل اور تلخیاں ختم ہوکر پرامن اور مثالی معاشرے کی تشکیل میں کار آمد کردار ادا کرسکتا ہے۔فریقین کا جرگے کا احترام کرنے سے کسی بھی دلبدی کو مظبوط دوستی میں بدل سکتی ہے۔وہ علاقہ بازگل کلے میں جائیداد اور راستے کے تنازعے سے پیدا ہونے والی کئ مہینوں سے جاری دلبدی کے خاتمے پر راضی نامے کی بڑی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔جس سے جرگہ کے ممبران سابق تحصیل ناظم جاوید اقبال۔سینئر قانون دان عثمان غنی ایڈوکیٹ۔بار کے سابق صدر میاں شاہ حسین باچہ ایڈوکیٹ۔اسرار مہمند ایڈوکیٹ۔میاں ظہور خان۔چیئرمین شوکت خان۔ناظم شاہ جھان خان۔مولانا محمد یونس۔خضر حیات۔حسین خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر فریق اول ناصر خان۔حسین خان وغیرہ اور فریق دوئم سھیل خان۔خضر حیات وغیرہ نے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف لیکر ہرقسم علاقائی اور قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔جو ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر جرگہ ممبران اور علاقے کے مشران کا شکریہ ادا کیا۔اس میں قابل ذکر بات یہ ہے۔کہ جرگہ مشران نے فریق اول کو 10 لاکھ روپے جرمانہ متاثرہ فریق دوئم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔تاھم متاثرہ فریق دوئم نے موقع پر جرمانے کی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے جرگہ کی عزت کی خاطر فی سبیل اللّٰہ معاف کردیا۔اس موقع پر ایک دوسرے کے خلاف عدالتی کارروائی واپس لینے کا اعلان کیا گیا۔مقررین نے تمام جرگہ ممبران کی دن رات کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش اسلوبی اور باہمی رضامندی سے راضی نامہ ہونے پر فریقین کو مبارکباد پیش کی۔فریقین کے نمائندوں نے جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔جرگہ مشران نے راضی نامے کے لئے ساز گار ماحول بنانے پر تخت بھائی سرکل ڈی ایس پی شکیل خان اور مقامی پولیس کے تعاون کو سراہا۔یاد رہے۔کہ فریقین کے درمیان جائیداد اور راستے پر تنازع پیدا ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ ایف آئی آر اور عدالت جنگ شروع ہوئی تھی۔تاںم جرگےکی کوشیش بار آور ثابت ہوکر دونوں فریقین کے درمیان باقاعدہ راضی نامے ہوگیا۔