تیمرگرہ (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت تیمرگرہ جیل تا میاں بانڈہ روڈ توسیعی پروجیکٹ کا آغاز۔ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال کے زیر نگرانی تیمرگرہ روڈ تجاوزات کے خلاف رات گئے اپریشن شروع کیا گیا۔ موقع پر تحصیلدار تیمرگرہ اور لیویز کے بھاری نفری موجود ہے۔ تیمرگرہ روڈ توسیعی پروجیکٹ سے تیمرگرہ میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے ساتھ ڈی ایچ کیوں ہسپتال تیمرگرہ کو آمدو رفت میں آسانی ہوگی۔ تیمرگرہ میں بلا تفریق تجاوزات مہم شروع کی گئی ہیں۔ تیمرگرہ روڈ توسیعی پروجیکٹ میں مارکنگ پہلی ہی سی مکمل کی گئی ہیں اور متعلقہ دکاندار وں کو نوٹسز جاری کی گئی ہیں۔