شانگلہ(مانند نیوز) تحریک انصاف کااسلام آباد فائنل کال شانگلہ سے قافلے اسلام آباد کی طرف روا ں دواں۔ بشام سے پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان، سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی،تحصیل مئیر بشام حاجی سیدید الرحمن کی قیادت میں بڑی ریلی سی پیک پر اسلام آباد کی طرف نکلی۔ پورن، چکیسر کے قافلے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنیم کی قیادت میں براستہ شہیدی سر اسلام آباد کی طرف نکل گئے۔ الپوری،بشام،کانا کی ریلیو کی قیادت بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان، سابق صوبائی وزیر پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما شوکت یوسف کر رہے تھے۔ دندائی کے مقام پر سی پیک پرپہنچنے سے پہلے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما الحاج سید فرین خان، سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی ائی کا مینڈیٹ لے کر ایسے لوگوں کو دیا گیا جس میں ملک چلانے کی نہ تو اہلیت ہے اور نہ سیاسی جماعتوں کی سیاسی جمہوری اور آئینی و قانونی حقوق کی تحفظ۔ اس ملک میں شدید سیاسی بد حالی ہے اور ملک کے سب سے بڑے جماعت پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو بلا کسی وجہ جیل میں رکھا گیاہیں۔ تحریک انصاف عمران خان سے شروع ہوتی ہے اور اس پر ہی ختم ہوتی ہے ان کی فائنل کال ہمارے لیے ایک امتحان ہے اور ہمیں ہر صورت ڈی چوک جا کر اپنے قائد عمران خان کی کال پر لبیک کہنا ہے۔ شوکت یوسف زئی نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں کارکنان کی گرفتاری اس بات کی واضح عکاسی ہے کی جالی مینڈیٹ والی حکو مت بکلاہٹ اور مایوسی کا شکار ہیں یہ لوگ سمجھ رہے ہیں اگر دوبارہ پی ٹی ائی اسلام ابادڈی چوک میں بیٹھ گئی اور اپنے حق اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت عمران خان کی رہائی کرنی پڑی تو یہ فیصلہ کن مرحلہ ہوگا یہ سخت بکلاہٹ اور پریشانی کے عالم میں ہیں۔ شوکت یوسف زئی نے تمام کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامن رہے اور یہ ایک پرامن احتجاج ہیں۔ ہماری صرف یہ مطالبات ہیں کہ پاکستان بھر میں بے گناہ قیدیوں پارٹی کے لیڈروں،کارکنان اور عمران خان کی رہائی، 26ویں آئینی ترمیم کی منسوخی،8فروری کے انتخابات کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی، ملک میں جاری لا قانونیت اور سیاسی آزادی سمیت مرکزی رہنماؤں کی جانب سے حکومت کو چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہیں۔ اس موقع پر شانگلہ بھر کے مختلف یونین کونسلوں کے سرکردہ رہنماؤں کی قیادت میں مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئی اور بشام میں اکٹھی ہو کر بابائے شانگلہ الحاج سید فرین خان، سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ دوسری طرف پورن، چکیسر، مار تونگ،مخوزوں دیگر حلقوں کی قافلے رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک شانگلہ کی قیادت میں براستہ شہید سر موٹروے پہنچیں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے