شانگلہ (مانند نیوز) سانحہ کرم،عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ سمیت دیگر جماعتوں کا آج بروز پیر 25 نومبر الپوری اور پورن میں دل سوزوسفاک واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان۔ نہتے بے گناہ معصوموں کا قتل عام کسی صورت قبول نہیں۔ برسر اقتدار ٹولہ فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے اور مقامی مشران کو اعتماد میں لے نہ کہ ایک دوسرے پر الزامات مرکز و صوبہ پر ڈالنے کے بجائے اپنے اپنے کردار ادا کرے، رہنما عوامی نیشنل پارٹی متوکل خان کا میڈیا سے بات چیت میں اظہار خیال ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاڑا چنار کرم میں حالات انتہائی کشیدہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملات کو سنجیدگی سے لیں،مرکز کے صوبہ اور صوبہ مرکز پر الزامات لگارہی ہیں جب کے صورتحال یہ ہے کہ لوگ مررہے ہیں۔ متوکل خان ایڈوکیٹ اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج بروزپیر الپوری میں احتجاج کی کال دے رکھی ہیں۔ اے این پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی کرم پانا چنار واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور ایسے بزدلاناو غیر انسانی فعل کو انسانی دشمن قرار دے دیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے