سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے امیر شہاب حسین نے چار تحصیل امراء اور تین زون امراء کے ناموں کااعلان کردیا۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات توحید خان اتمانی کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ شہاب حسین نے اراکین سے استصوب رائے اور امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا(شمالی) عنایت اللہ خان کے منظوری کے بعد ائندہ دوسالوں کیلئے چار تحصیل امراء اور تین زون امراء کے ناموں کااعلان کردیا۔مولانا جمال الدین تحصیل درگئی، رحمان تحصیل بٹ خیلہ، ناصرالملک تحصیل بائزئی اور غنی رحمان تحصیل اتمان خیل کے امیر مقررکردئیے گئے جبکہ مطیع اللہ بٹ خیلہ زون، جان محمد الہ ڈھنڈزون اور محمدسہیل تھانہ زون کے امیر مقررکئے گئے۔