اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بروز جمعرات کو بارش کے لیے ادا کی جانے والی نمازِ استسقاء میں لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سنتِ رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سے اللّٰہ تعالی کے حضور بارش کے لیے نمازِ استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

آج سعودی عرب کی مساجد میں نماز استسقاء ادا کی جائیگی

خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز استسقاء کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔

ریجن کے گورنرز سمیت آئمہ کرام اور مقامی شہریوں نے نمازِ استسقاء ادا کی اور بارانِ رحمت برسنے کے لیے اللّٰہ کے حضور التجا کی۔

اسی طرح سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں بھی نمازِ استسقاء ادا کر کے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے