باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا آر ایچ سی توحید آباد ارنگ کا دورہ۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر گوہر ایوب کے ہمراہ آر ایچ سی توحید آباد ارنگ، تحصیل اتمان خیل کا اچانک ویزٹ کیا۔ ویزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عوام سے بھی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بہتری یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہسپتال میں ادویات کی بروقت فراہمی، صفائی کے معیار کی بہتری، سولرائزیشن کو فعال کرنے اور عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے