اورکزئی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر اورکزئی عرفان الدین کا شیعہ سنی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ مین شاہراہ کی تحفظ امن بھائی چارے پر تفصیلی بات چیت دونوں فریقین کے مشران نے امن کیلئے باہمی تعاون کا عزم تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کے خصوصی احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کے زیر نگرانی بمقام ضلعی ہیڈ کوارٹر اورکزئی بابر میلہ میں ضلع اورکزئی کے اہل سنت اور اہل تشیعہ مشران / عمائدین پر مشتمل ایک جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں گزشتہ جمعہ کے روز بمقام کچہ پکہ، ضلع کوہاٹ جسے چند شر پسند عناصر نے ضلع کرم کے حالات کے کشیدگی کے تناظر میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا اور جس کے نتیجے میں آج تک کوہاٹ تا ھنگو روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہےجرگہ میں دونوں مسالک کے مشران نے اس بات پر اتفاق کیا اور فیصلہ ہوا کہ انشائاللہ کوہاٹ ھنگو روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوگامزید براں مشران نے یقین دیہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ، اورکزئی اور ھنگو کے ساتھ ہر قسم کیتعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔