پبی (مانند نیوز) تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کا 02رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق۔مسمی عبد الرازق ولد رحمان الدین ساکن تاج کالونی اکوڑہ خٹک نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں نے اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر کے سامنے کھڑی کی تھوڑی دیر بعد آکر دیکھا تو کسی نے چوری کی تھی مدعی نے ملزمان عرفان ولد بسم اللہ خان ساکن لنڈے سڑک پشاور اور فہیم ولد سلیم ساکن عید گاہ اکوڑہ کے خلاف دعویداری کی۔برخلاف ملزمان مقدمہ درج کیا گیا۔زاہد عالم ایس ڈی پی اواکوڑہ سرکل نے نگاہ حسین ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ،ہدایت خان OIIکو ملزمان گرفتار کرنے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندھی پر چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔مزید تفتیش جاری ہے انکشافات متوقع ہیں