ہنگو(مانند نیوز) ہنگو میں پائیدار امن کے لیے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کا کردار لائق ستائش ہے کرم کے فسادات اور مخدوش امن و امان کی صورتحال کے اثرات سے ہنگو کو محفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا,ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے امن کمیٹی ممبران شیعہ سنی مشران اور ٹریڈ یونین کو اعتماد میں لے کر ہنگو میں امن کو بحال رکھنے میں کامیابی حاصل کی’ سماجی ترقی کے لیے امن اولین شرط ہے,ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بیکرز اینڈ سویٹس ضلع ہنگو کے صدر ملک سیدا خان شنواری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک سیداخان شنواری نے کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن، قومی مشران، علماء کرام اور ٹریڈ یونین ٹریڈ یونین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، اور ڈپٹی کمشنر ہنگو نے ہمیشہ علماء کرام قومی عمائدین امن کمیٹی کے ممبران اور ٹریڈ یونین کو امن کے لیے متحرک رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ کرم ڈسٹرکٹ کے فسادات اور بد امنی کے واقعات سے سے ضلع ہنگو مکمل طور پر محفوظ ہے ملک سیدا خان شنواری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر ایک تجربہ کار،معاملہ فہم، خوش گفتار افیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان ہیں جن کے دفتر سے ہر سائل کو مشکلات کا حل مل رہا ہے بیکر اینڈ سویٹس کے ضلعی صدر ملک سے سیدا خان شنواری نے کہا کہ کے ڈپٹی کمشنر کی کمانڈ میں ہنگو کے تمام محکموں کی کارکردگی میں بہتری ائی ہے اور وہ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ بیکر اینڈ سویٹس کے ضلعی صدر ملک سیدا خان شنواری نے مزید کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن مذہبی رواداری سماجی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے لیے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کی کوششیں لائق ستائش ہیں اور انہیں عظیم مقاصد میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے