دیر بالا(شیخ ابوسعید)”کھلی کچہری "وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی انعام اللہ خان کے زیر صدارت تحصیل واڑی بیسک ہیلتھ یونٹ دسلوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے افسران،نمائندگان و علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے شرکاء کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق درپیش مسائل /شکایات پیش کی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کو سننے کے بعد کئی کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ کئی مسائل کو متعلقہ محکوں کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئیے جبکہ شکایات /مسائل کو حل کرنے کی پروگریس رپورٹ متعلقہ محکموں سے طلب کی۔اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کو مطمئن کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہیگی جبکہ عوام کو شکایات اور مسائل کی بروقت حل کی یقین دہانی کی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے