اسلام آباد (مانند نیوز) ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 10 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہو گئی ہے جبکہ 178 زخمی ہوئے ہیں۔

علاقے میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قیامِ امن کے لیے فریقین کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں فائر بندی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے