پبی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے بارے میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران, ٹی ایم اوز, محکمہ بلدیات اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر شاہد اقبال نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کوانسداد ڈینگی مہم, ڈینگی بخار کی روک تھام کے اقدامات, اورانسداد ڈینگی کی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی وآگا ہی دی ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو انسدادِ ڈینگی کی پالیسی نافذ کرنے، ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کی روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ, گھروں اور دفاتروں کی سرویلنس جاری رکھنے کے ہدایات جاری کئے