پبی (مانند نیوز)جے یوآئی ضلع نوشہرہ مجلس عمومی اجلاس بسلسلہ تیاری 8دسمبر اسرائیل مردہ باد کانفرنس اور صوبائی قائدین کی آمدبمقام جامعہ تحسین القرآن نوشہرہ میں اجلاس منعقد ہواجامعہ تحسین القرآن نوشہرہ میں جے یوآئی ضلع نوشہرہ کے مجلس عمومی کا اجلاس ضلع نوشہرہ کے امیر مولانا تاج قادر کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ضلعی مجلسِ عاملہ اور مجلس عمومی نے بھرپور شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو،ضلعی قائدین سمیت تحصیلوں کے امراء نے خطاب کیا سرپرست اعلیٰ اور مہتمم جامعہ مولانا قاری محمد عمر علی المدنی نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاضلعی نائب امیر مفتی شوکت اللہ صوبائی قائدین میں ناظم جے یوآئی صوبہ خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش صوبائی ناظم مالیات حاجی نور اسلام صوبائی ناظم اطلاعات حاجی جلیل جان صوبائی نائب امیر مولانا محمد رحیم حقانی صوبائی نائب امیر مولانا عبد الحسیب حقانی صوبائی سالار اسرار مروت صوبائی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا صداقت خان نے خطاب کیا جلاس کا اختتام سرپرست مولانا قاضی خلیل کی دعا سے ہوا اور امیر محترم مولانا تاج قادر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیاضلع نوشہرہ کے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ضلعی مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین کو بہت بہت مبارک پیش کی اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری سید محب اللہ شاہ ضلع سینئر نائب امیر قاری اختر شید ناظم اطلاعات مولانا ممتاز مروت اور ناظم مالیات شاہ خالد بھائی فضل گل اور جے یوآئی کے سالاروں اور رضا کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی