شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ، سال 2024ماہ نومبر کارگردگی رپورٹ جاری،ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ نومبر کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ نومبر میں 245تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کے 11اورمیڈکل کے 106ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔گولی لگنے کی 1 آگ لگنے کی 3 اور مختلف حادثات میں 3گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 121مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ماہ نومبرمیں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو12653کالز موصول ہوے۔جس میں 12653غیر ضروری2185 کالزڈراپ کالز اور245 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔