جمرود(مانند نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کا1 13 تحصیلوں میں صرف 51 تحصیلوں کو ترقیاتی فنڈز دینا سراسرظلم اور ناانصافی ہے شاہد خان ضلع خیبر تحصیل جمرود کے نیبرہوڈ کونسل ٹاؤن 2 جمرود چیئرمین شاہد خان نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے انصافی حکومت مقامی حکومتوں کے ساتھ نارواسلوک کر رہی ہے جو بہت بڑا ظلم اور نا انصافی ہے،حکومت میں بیٹھے لوگ عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہی ویژن تھا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرینگے تاکہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں اور ترقی کا دور نچلی سطح سے شروع ہوں لیکن صوبائی حکومت نے 131تحصیلوں میں سے صرف 51تحصیلوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کرکے انصاف کی دھجیاں اُڑائی ہے اور فنڈز سے محروم تحصیلوں کو اسطرح ہر بارنظرانداز کرکے ان کے ساتھ انتہائی ظالمانہ رویہ اختیار کرنا پی ٹی آئی حکومت کے لئے باعث افسوس اور شرم کا مقام ہے گزشتہ تین سال سے مقامی منتخب نمائندوں کو صوبائی حکومت ذلیل کر رہی ہے جو انصاف نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا اپنے لئے انصاف کا مطالبہ کرنا اور اپنے لئے آئین اور قانون کا مطالبہ کرنا اور اس کے برعکس خود اپنے صوبے میں مقامی سطح پر بلدیاتی نمائندوں کو اپنا آئینی اور قانونی حق نہ دینا سراسر ظلم، ناانصافی اور دوغلہ پن ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت اور نظریاتی انصافیان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام تحصیلوں اور نیبرھوڈز اور ولیج کونسلوں کو فوری طور پر برابری کے بنیاد پر ترقیاتی فنڈز جاری کریں۔