اسلام آباد (مانند نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت ہوئی ہے۔

توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت اسپشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

توشہ خانہ کیس ٹو: ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے