اسلام آباد (مانند نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے کر قومی ایئر لائن کی نج کاری کا کیس نمٹا دیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائن کی نج کاری کا عمل شروع کیا تھا، نج کاری کے عمل سے قومی ایئر لائن میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔

پی آئی اے کی نجکاری، 10 ارب روپے کی بولی لگائی گئی

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوبارہ نج کاری کے عمل میں اب شائد ریٹ زیادہ ملیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کر کے حکومت کہیں سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نج کاری عدالت کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نج کاری پر اعتماد میں لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے، قومی ایئر لائن کی نج کاری اچھے طریقے سے کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے