اسلام آباد (مانند نیوز)بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کےاعلان کے بعد دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے