باجوڑ (مانند نیوز)ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس میں یوتھ کنونشن کا انعقادکیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سعد محموداور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے شرکت کی۔ اس موقع پر باجوڑ کے نوجوانوں کو گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیم، نوجوانوں کے لیے مفت ای کامرس کلاسز، کھیلوں کے مقابلے، صحت ور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کو ان اقدامات سے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے امن و امان کے قیام اور کرپٹ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کیں۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے سیکورٹی اقدامات اور سکاؤٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا اور ڈپٹی کمشنر، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے