اسلام آباد (مانند نیوز)‎29 اگست 2019ء کا اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔

اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

‎معاہدہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
2019ء کے معاہدے پر مولانا فضل الرحمٰن، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے دستخط کیے تھے: طاہر اشرفی
فضل الرحمان صرف یہ بتائیں تعلیم کا صنعت اور وزارت داخلہ سے کیا تعلق ہے؟ طاہر اشرفی
مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو ایک دن کی مہلت دیدی
معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا تھا۔

معاہدے کے مطابق ‎وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، ‎رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا، ‎قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

‎مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا اور ‎غیر ملکی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

معاہدے میں ‎یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے اور ‎معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے