کرم (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے بگن لوئر کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ کشیدگی میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر 154 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وسیم اللہ بیگ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حفیظ الرحمن شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ، پی اینڈ ڈی اور ریونیو کے متعلقہ حکام اور علاقہ مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کرم کو حالیہ کشیدگی کے دوران مکانوں اور دکانوں کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرم نے بگن کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر NFIs کٹس سمیت اشیائے خورودونوش کی فراہمی کے احکامات بھی دیئے۔ انہوں نے بگن کے مشران کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگن کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور انشاء اللہ ہونے والے تمام نقصانات کا بھرپور ازالہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے بگن ڈگری کالج میں قائم ایمرجنسی رسپانس سنٹر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ متاثرین کے امداد اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑا جائے اور متاثرین کو سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے