اسلام آباد (مانند نیوز)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال کرتے ہوئے پرفیوم لانچ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرفیوم کی لائن کو ’فائٹ، فائٹ، فائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، پرفیوم کی رینج مرد اور خواتین دونوں کے لیے لانچ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کے پرفیوم کی قیمت 199 ڈالرز ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کردیئے، ایک جوڑے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 423 روپے

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال پرفیوم کی پیکجنگ یا ڈبوں میں نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے اس تصویر کا استعمال صرف سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایک ایسا پرفیوم جس کا مقابلہ آپ کے دشمن نہیں کر سکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے