اسلام آباد (مانند نیوز)بشار الاسد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے شام میں تقریباً 310 فضائی حملے کردیے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ای او ایچ آر) کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب میں شامی فضائیہ کی فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ دمشق کے مضافات میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور شام بھر میں کئی دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل نے شامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا، تصاویر سامنے آگئی

برطانیہ میں قائم جنگی مانیٹر نے کہا، ’حملوں کے نتیجے میں فضائی دفاع مکمل طور پر معطل ہوگیا اور تمام ٹارگٹ پوزیشنز کو سسٹم سے باہر کر دیا گیا۔‘

مختلف صوبوں میں نشانہ بنائے گئے فوجی اثاثوں کی ایک وسیع فہرست ہے جن میں دیر الزور، حما، حمص، حسقہ، لطاکیہ، دمشق، رف دمشق، دیرہ، قنیطرہ اور حلب شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے