اسلام آباد (مانند نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ انکے علاوہ بھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان پریس ایجنسی خاما کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا، واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی جانب جارہے تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک یہ افغانستان میں طالبان حکومت کا سب سے اہم نقصان تصور کیا جارہا ہے۔

علم میں رہے کہ خلیل الرحمٰن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے