کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت بدھ کے روز چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے کے ہمراہ کوہاٹ کے دور افتادہ علاقے بورکہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام اور نمائندوں نے شرکت کی۔کچہری میں بورکہ، تین تالاب، سلیمان تالاب، بمہ اور ملحقہ علاقوں کے عمائدین اور عام لوگوں نے علاقے کو درپیش اجتماعی مسائل کے علاوہ اپنے انفرادی مسائل بھی تفصیلاً پیش کئے۔جن میں سے معمولی نوعیت کے زیادہ تر مسائل موقع پر حل کر دیئے گئے۔علاقے کے بنیادی مسائل میں آبنوشی، صحت اور تعلیم سرفہرست تھے۔شفیع جان ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پیش کردہ مسائل پر اظہارخیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آبنوشی کے 2 زیر تکمیل منصوبوں میں سے ایک کو 10 دن کے اندر فعال کر دیا جائے گا جبکہ بورکہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کامسئلہ ایک سال میں مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔اسی طرح علاقے میں پہاڑی اور دیگر اراضی کے تنازعات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیاگیا۔انہوں نے تین تالاب، سلیمان تالاب اور بمہ کے تعلیم اور صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بورکہ میں برساتی نالے پر کلورٹ تعمیر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں آبپاشی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو علاقہ مشران سے مل کر حل کرنے کا حکم صادر کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے