مانسہرہ (مانند نیوز)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت احتشام علی کی مشترکہ صدارت میں مانسہرہ میں صحت کے مسائل اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب، ایم پی اے اکرام اللہ، سیکرٹری صحت عدیل شاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تاریخی گورنمنٹ منٹل اسپتال ڈاڈر کی درجہ بلندی، ٹی بی سینٹر کی مناسب جگہ پر منتقلی، مانسہرہ کے تباہ شدہ مراکز صحت کی بحالی، کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع کے مراکز صحت میں اسٹاف کی کمی جیسے اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال، گورنمنٹ منٹل اسپتال ڈاڈر، اور ڈی ایچ او آفس کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ مانسہرہ کے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، طبی آلات کی فعالیت، اور اسٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی بھی ہدایات دیں۔مشیر صحت احتشام علی نے مانسہرہ میں صحت کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ او مانسہرہ نے ضلع بھر کے مراکز صحت کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات اور ضروریات پر فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال اور گورنمنٹ منٹل اسپتال ڈڈار نے اپنے اپنے اداروں کے مسائل، اسٹاف کی کمی، اور فنڈز کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال اور فرنٹیئر میڈیکل کالج سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی، جبکہ چیف ایگزیکٹو صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی نے صحت کارڈ کی سہولیات، فنڈز کی فراہمی، اور دیگر مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئیں کہ تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے