دیربالا(مانند نیوز)ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم کا سرکل واڑی کے جملہ ایس ایچ اوز، شعبہ تفتیش اور چوکیات کے انچارجان کیساتھ کرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔۔۔عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔۔۔ (ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم نے ایس ڈی پی او آفس سرکل واڑی میں کرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں سرکل واڑی کے جملہ ایس ایچ اوز، شعبہ تفتیش اور چوکیات کے انچارجان نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او سرکل واڑی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان ٹریس مقدمات اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد پر کھڑی نگرانی رکھیں، علاقے میں منشیات، ٹمبر سمگلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنائیں، خاص کر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرکے آئندہ نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھیں۔ دوران ڈیوٹی ہر ایک پولیس اہلکار چوکنا رہ کر اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ تمام ایس ایچ اوز اور محرران تھانہ جات نفری کو بریف کریں اور بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور نائٹ ویژن الات لازمی استعمال کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے