اسلام آباد (مانند نیوز) شمالی کوریا نے 5 ہزارٹن کا دوسرا تباہ کن جہاز ’کانگ کون کلاس‘ بحری بیڑے میں شامل کر لیا، یہ جہاز شمالی کوریا کی جوہری جوابی کارروائی کے نظام کا حصہ بنے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کو شمالی کوریا کی ونسن پورٹ پر بحریہ کے سپرد کیا گیا۔
اس موقع پر منقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان تھے جو اپنی صاحبزادی کے ہمراہ تقریب میں شامل ہوئے۔
کم جونگ ان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نئے جنگی جہاز کی جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر میں تعیناتی مخالفین کے لیے واضح پیغام ہے۔
انہوں مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بحری جوہری ہتھیاروں میں پیش رفت ہو رہی ہے، یہ جہاز کانگ کون شمالی کوریا کی جوہری جوابی کارروائی کے نظام کا حصہ بنے گا۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی سمندری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم سمندری علاقوں میں طاقت ور ترین اسٹریٹجک صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں گے۔