اسلام آباد (مانند نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی۔

پولیو وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد 2024ء کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی۔

ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں برس رپورٹ پولیو کیسز میں 60 فیصد بچوں کو ویکسین نہ لگنے کا انکشاف

ڈی آئی خان اور جیکب آباد سے پولیو کا یہ نواں اور تیسرا کیس سامنے آیا ہے۔

سکھر سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، وائرس سے متاثر ہونے والا بچہ لڑکا ہے۔

رواں سال پولیو کے بلوچستان سے 26، خیبر پختون خوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آباد سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے