سخاکوٹ (مانند نیوز) ملاکنڈ میں چمبر اف کامرس اینڈانڈ سٹریل اسٹیٹ میں دفتر کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔مہان خصوصی تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی نے فیتہ کاٹ کر دفتر کاباقاعدہ کیا۔اس موقع پر بانی صدر محمد شعیب خان، صدر انعام اللہ خان، سینئر نائب صدر محمدسلمان شہزاد، نائب صدر ارسلان عالم خان سمیت 24رکنی ایگزیکٹیوکمیٹی ممبران نے صنعت وتجارت سے وابسطہ معروف بزنس مین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی، محمد شعیب خان، صدر انعام اللہ خان،الحاج محمدایصال خان، تحصیل مونسپل افیسر درگئی شاہ رق ریاض خان اور رشید احمد قاضی کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں صنعت وتجارت کی ترقی کیلئے ملاکنڈ چمبر اف کامرس حکومتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کاکردار اداکریگی اور ساتھ ہی اس دفتر کے قیام سے بزنس کمیونٹی کودرپش مسائل کے حل میں اسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں چمبر کااغازعلاقے کے تعمیر وترقی کی جانب اہم اقدام ہے امن ومعیشت لازم وملزوم ہے اگر علاقے میں امن وامان کی فضابہتر ہوں وہاں روزگار کے مواقع بہتر اورزیادہ ہونگے چمبر اف کامرس علاقے کیلئے ایک خوشخبر ی ہے۔تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی نے چمبر اف کامرس کے بانی محمدشعیب خان اور صدر انعا م اللہ خان کی علاقے کیلئے کوششوں کو سراہا کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کابینہ کے عہدہ داروں سے اپیل کی کہ تحصیل درگئی بے روزگار نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ نوجوان نسل بے راہی کا شکار نہ ہوں انہوں نے مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر مہان خصوصی تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی نے دیگر سیاسی قائدین اور صنت کاروں کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر دفتر کاباقاعدہ کیا۔