جمرود( مانند نیوز (جمرود میں قبیلہ مندری خیل سے ہماری ملکیتی زمین واگزار کی جائے۔قبیلہ شیرخان خیل ضلع خیبرتحصیل جمرود،شیر خان خیل قبیلے کے مشران،کشران نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے خلاف انکے آفس کے سامنے اور بعد ازاں باب خیبرکے مقام پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈیاں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ غنڈی میں کوکی خیل کے ہر تپہ کا حصہ معلوم ہے اور ہر تپہ کو انکا حصہ ملا ہے جبکہ شیر خان خیل قبیلے کے ملکیتی زمین پر مندری خیل قبیلے نے زبردستی قبضہ کیا ہے۔شیر خان خیل قبیلے کے مشران نے کہا کہ مندری خیل قبیلے سے قومی روایات یعنی جرگے کے زریعے اپنا حق جیت چکے ہیں،قومی جرگے نے شیر خان خیل قبیلے کے حق میں فیصلہ دیا ہے، جسکے خلاف مندری خیل قبیلے نے ایف سی آر کمشنر سے رجوع کیا، اسکے بعد فاٹا ٹربیونل سے رجوع کیا، اور اسکے بعد پشاور ہائی کورٹ سے لیکن تمام عدالتوں میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود کو شیر خان خیل قبیلے کے حق میں حد براری کا حکم دیا ہے،لیکن 2021ء سے آج تک اسسٹنٹ کمشنرز جمرود ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں یاد رہے کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی دائر ہوا ہے سی او سی ہونے کے باوجود بھی اسسٹنٹ کمشنر جمرود عدالتی حکم ماننے میں غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔شیر خان خیل قبیلے کے مشران نے کہا کہ اگر احتجاج کے بعد بھی عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوتا تو ضلعی انتظامیہ کے خلاف نہ ختم ہونے والادھرنا دینگے جب تک ہمیں اپنا حق نہیں ملتا۔احتجاجی مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرنے کے بعد تاریخی باب خیبر پر بھی دھرنا دیا اور اسکے بعد پُرامن منتشر ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے