کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والے 5 روزہ پولیو سے بچاؤ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ ڈی ایچ او کوہاٹ،ڈی پی اوکوہاٹ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر، این سٹاپ آفیسر،ڈسٹرکٹ خطیب اور متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو این سٹاپ آفیسر نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آنے والے پولیو مہم کیلئے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور باقاعدہ طور پر ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ضلع بھر میں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے جنہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ اس موذی مرض کا مستقبل بنیادوں پر خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پولیو مہم کے دوران جعلی فنگر مارکنگ سمیت کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔انہوں پولیو مہم کی موثر نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے تمام 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلوائیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے 5 سال سے کم عمر کے بچے کوپولیو کے قطرے پلوا کر مہم کا باقاعدہ افتتا ح بھی کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے