ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کے زیر صدارت 16 دسمبر 2024 سے 20 دسمبر 2024 تک ہونے والے پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ و درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ و درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ای پی آئی کوارڈینیٹر، محکمہ ہیلتھ کے نمائندوں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے پولیو مہم کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے پولیو مہم کی مکمل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے بچے کو قطرے پلاکر پولیو مہم دسمبر 2024 کا افتتاح کیا۔