اپر دیر (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے 16 دسمبر سے شروع ھونے والے پولیو مہم”DPEC” پولیو میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں ضلع بھر کے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔انسداد پولیو مہم 16 سے 20 دسمبر تک جاری رھے گا۔ اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا اور آئندہ مہم کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جواد علی، ڈی ایچ اودیر،پولیو ایریڈیکشن آفیسر،نمائندہ محکمہ تعلیم،پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔