شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ایکشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام غیر معمولی گرینڈ قومی جرگہ، شانگلہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مشران نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت شانگلہ میں دہشت گردی کیلئے تیار نہیں اور نہیں اپنے علاقے میں کسی قسم کا فوجی اپریشن کرنے دینگے۔ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہر تحصیل اور پھر علاقائی سطح پر جرگیبنانے کا اعلان۔شانگلہ میں دوبارہ کوئی ایسا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا تو شانگلہ ایکشن کمیٹی تمام سیاسی نمائندوں، علاقہ مشران اور عوام کے ساتھ شہرائے قراقرم کو بند کرکے دھرنا دیگی۔ شانگلہ پولیس غیر محفوظ علاقوں سے چوکیوں کا فوری خاتمہ کرے اور چوکیوں کو ابادی کے نزدیک منتقل کرے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ شانگلہ پولیس کو جدید اسلحہ اور الات فراہم کیے جائے تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اس وقت پولیس کو جدیدنائٹ ویژن رائفل، جدید اسلحہ اور چوکیوں کے سطح پر گاڑیوں اور فورس کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ منعقدہ قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مشران کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں پہلے بھی دو مرتبہ فوجی اپریشن ہو چکے ہیں اور یہاں کی عوام اس ریجن میں امن وامان کی بحالی کے لیے جانی و مالی قربانیاں دے چکے ہیں جو کسی سے بھی صورت اب مزید اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ان مشران نے متفقہ طور پر شانگلہ میں فوجی اپریشن بھرپورمخالفت سمیت دہشت گردی کے خلاف یکجاہونے پر زوردیا، اپنے پولیس کے شانہ بشانہ ہوں گے اور ایسے واقعات اگر دوبارہ رونما ہوئے تو شہرائے ریشم کو مکمل طور پر بند کر کے دھرنا دیں گے ان مشران نے واضح کیا کہ اب مزید اپنے پیاروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے اور حالیہ دہشت گردی میں شانگلہ کے بچے مرے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شانگلہ کا ہر فرد غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شا نگلہ ایکشن کمیٹی کے متفقہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی صورت شانگلہ میں فوجی اپریشن کے حق میں نہیں۔ شانگلہ پولیس کو جدید اسلحہ اور کمیوں کو فوری طور پر پورا کیا جائے اور ایکشن کمیٹی مقامی سطحے پر جرگے مقرر کرے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔منعقدہ گرینڈ قومی جرگے سے شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین واقف شاہ ایڈوکیٹ،شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام،وقار احمد، عبدالمولا،فیض پاپا،شاہ سعود ایڈووکیٹ،جواد علی ایڈووکیٹ،سلطان روم ایڈووکیٹ،حق نواز ایڈووکیٹ،محمد نعیم خان ایڈووکیٹ، ضیاء الحق،طارق روف،نثار خان، مشرف شاہ،زید اللہ خان،ڈی پی او شانگلہ،محمد ذاہ ٹریڈ یونین،ریاض خان ودیگرنے خطاب کیا اور شانگلہ ایکشن کمیٹی کے تمام تر فیصلوں کی مکمل تائید کی۔