سوات(مانند نیوز)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدوشریف کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شرافت علی خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان بھی ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے سیدو شریف ہسپتال میں صحت کی سہولیات، ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کے معیار، ہسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا فضل حکیم خان یوسفزئی سیدو شریف ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بھی گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی تیمار داری کے لئے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی اس موقع پر زیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور علاج میں کوئی کمی نہ رکھی جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ خود کو عوام کا خادم سمجھ کر خدمت خلق کے جذبے سے کام کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے