اورکزئی(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب اورکزئی کے سال 2025-26کیلئے انتخابات مکمل خان زمان پریس کلب اور یونین کا مشترکہ چیئرمین، شہید خان صدر ایثارالحق جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کیلئے انور گل صدر عصمت اللہ جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل فنانس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق اورکزئی پریس کلب آفس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب اورکزئی اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے سال 2025-26انتخابات کیلئے انتخابات اورکزئی بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد علی ایڈوکیٹ انصاف علی ایڈوکیٹ ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ اور سیاسی رہنماء ملک ممتاز خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں باہمی مشاورت سے خان زمان اورکزئی کو پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا چیئرمین شہید خان صدر ملک فرہان ساجد نائب صدرایثارالحق جنرل سیکرٹری خان زمان فنانس سیکرٹری انور گل جوائنٹ سیکرٹری اور سخی مرجان آفس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے جبکہ اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے لیے انور گل صدر عظمت حسین نائب صدرعصمت اللہ جنرل سیکرٹری مویز خان جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل فنانس سیکرٹری محمد اوسامہ آفس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے جبکہ حضرت اللہ محمد نوازمحمد جمیل شہاب الدین اور غفور خان کو ایگزیکٹو ممبران منتخب کر لئے گئے اس موقع پر نو منتخب صدور شہید خان انور گل و دیگر کا کہنا تھا کہ اورکزئی پریس کلب اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ ہر موقع پر صحافیوں کی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ اورکزئی واحد ایسا پریس کلب ہے جس میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ہم ساتھ میں ملکر اورکزئی پریس کلب کے صحافیوں کیلئے کام کریں گے۔