اورکزئی (مانند نیوز)اپر اورکزئی جامعہ معراجیہ غلجو میں سالانہ دستار فضیلت تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن ختم کرنے والے 21طلباء کی دستار بندی کی گئی اور بہترین کارکردگی کے حامل طلباء میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولانا شیر امان اللہ شیخ الحدیث ضیاء الرحمان مہتمم جامعہ معراجیہ غلجو مولانا محمد سعید حقانی و دیگر کا کہنا تھا کہ اسلام کی وساطت سے ہمیں محبت اخوت بھائی چارے کی تلقین ملی ہے اسلام کے بغیر زندگی نا مکمل ہے ہمارے اور مغربی معاشرے میں صرف اور صرف فرق اسلام کا ہے اسلام کے بغیر مغربی معاشرہ ہم سے بہتر ہے قرآن ہمارے لئے مشعل راہ ہے نبی علیہ السلام سے پہلے جہل کا زمانہ تھا آپ صلی اللہ نے لوگوں کو قرآن سیکھا کر جہل ختم کیا اگر ہم نے دین اسلام سیکھنا ہے اور جہل ختم کر ناہے تو ہمیں قرآنی علم سیکھنا ہوگا علمائے کرام کی قدر کرنا چاہئے کیونکہ یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلام کے ورثاء ہے تقریب کے اخر میں قران پاک حفظ کرنے والے 21حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے