شرینگل (نمائندہ مانند) شرینگل،صدائے یتیم فاؤنڈیشن شہور کے زیر اہتمام یتماء کیلئے پیکج کی تقسیم،مستقل کفالت کی مد میں 73گھرانوں کو چار لاکھ سنتالیس ہزار روپے دئے گئے۔تفصیلات کی مطابق دیر بالا کے مقامی تنظیم صدائے یتیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتماء پیکج کی تقسیم کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقے انتہائی غریب منتخب یتیم بچوں کے علاوہ فاؤنڈیشن کے کار کنان اور علاقے کے معززین اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔پروگرام میں مستقل کفالت کی مد میں 73گھرانوں میں روزمرہ ضروریات کیلئے 447ooo روپے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر احسان اللہ،قاری محمد اکبر،مفتی گوہر علی،مولانا عبد اللہ،محمد نبی،نثار خاطر،شفیع الرحمٰن،مطیع اللہ،زاکر اللہ اور دیگر نے کہا کہ صدائے یتیم فاونڈیشن ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے جو کہ عرصہ 2019سے علاقے کے انتہائی غریب اور نادار یتیموں کی مدد کیلئے کام کر رہی ہے۔اور اب تک دو تحصیلوں شرینگل اور کلکوٹ کے ہزاروں مستحق افراد کو مدد فراہم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ پسماندہ ہے اور یہاں پر ان یتیموں کی کفالت انتہائی مشکل ہے۔اسی وجہ سے ان کی مدد کیلئے کافی فنڈ درکار ہوتی ہے۔جو کہ مخیر حضرات کے تعاؤن سے ممکن ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ صاحب استطاعت لوگ آگے آئین اور ان غریب اور لاچار افراد کی مدد میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔