اسلام آباد (مانند نیوز)دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کرنے اور کرانے والے دو بھارتی ایجنٹ پکڑ لیے، سیکرٹری خارجہ

اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

امریکی اخبار کے مطابق اپریل 2024ء میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں تانبہ جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے، اسے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

اخبار نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کیے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ’را‘ کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کی، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے