اسلام آباد (مانند نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی، صدر آصف زرداری

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا اس وقت مسائل اور چیلنجز کے دہانے پر کھڑی ہے، پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں گے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے