پبی (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی اجلاس زیر صدارت صدارت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) شاہد حبیب منعقد ہوا۔ اور ریو نیو کیسسز کی سما عت بھی ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود، پولیس اور لیبر کے افسران نے شرکت کیں۔ دوران میٹنگ ضلع نوشہرہ میں بڑھتے ہوئے گداگری کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نوشہرہ شاھد حبیب نے30 دسمبرکو آٹھ کیسسز کی سماعت کی۔ جس میں چار کیسسز میں نقشہ جات کی عدم فراہمی پر ریوینیو سٹاف کو ھدایت کی گئی۔ کہ آ ئندہ پیشی پر بلاعذر نقشہ جات پیش کی جائے۔ اور مزید دو کیسسز میں مسلسل غیر حاضری پر نوٹس جاری ہوئے بصورت یکطرف کارروائی کی جائے گی۔