پبی (مانند نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے ایم سی ایچ سینٹر، اباخیل،نوشہرہ کلاں کا دورہ کیا مختلف پٹرول پمپس اور کلاں بازارمیں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے ایم سی ایچ سینٹر، اباخیل کا دورہ کیا. اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. بنیادی دوائیوں کی فراہمی، مریضوں کو دی جانے والی بنیادی سہولیات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے ہدایات جاری کیں کہ طبی عملہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ایسی طرح نوشہرہ کلاں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس بابت گیج، لائسنس اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مہنگے داموں فروخت اور کم گیج کے استعمال پر متعدد پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا جبکہ بعض پٹرول پمپس مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے واضح کیا کہ کم گیج پر پٹرول کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی نوشہرہ کلاں بازارمیں اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل، کریانہ، بیکری، چکن وغیرہ کی دوکانوں کامعائنہ کیا۔ دوران معائنہ نرخ نامہ چیک کیا اور قیمتوں کا معائنہ کیا گیا۔ ناقص صفائی، نرخ نامہ کی عدم موجودگی، مہنگے داموں فروخت پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو خبردار کیا کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور مقرر شدہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے