پشاور(مانند نیوز )کوٹلہ محسن خان اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ای ای ایف گرلز ڈگری کالج کو واپس بحال کیا جائے اور کو آپریٹیو ٹریننگ کالج کے ایڈ منسٹریشن بلاک کو طالبات کے تعلیمی ادارے سے منتقل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ای ای ایف ماڈل سکول ہائیر ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ کے تحت چل رہا ہے جو کوٹلہ محسن خان کیساتھ نصیر آباد‘ تھیری باغبانان‘ لالہ رخ کالونی‘ لالہ زار کالونی‘ شاہ فیصل کالونی‘ گل گشت کالونی‘ سول کالونی‘ آڈٹ کالونی‘ پوسٹل کالونی‘ امین کالونی‘ پٹھان کالونی سول کوارٹرز‘ بھانہ ماڑی‘ پیپل کالونی اورنوتھیہ کی 600 سے زیادہ بچیوں کو پلے گروپ تا میٹرک تک تعلیم فراہم کرنے کا واحد ادارہ ہے۔ ادارے کے ایڈمنسٹر یشن بلاک میں 2001 ء سے ای ای ایف گرلز ڈگری کالج قائم تھا لیکن 2014 ء میں اسی ایڈمنسٹریشن بلاک پر کوآپریٹیو ڈیپا رٹمنٹ نے ایک سازش کے تحت قبضہ کیا ہوا ہے اور اس میں کوآپریٹیو ٹریننگ کالج قائم کیا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے