ملاکنڈ (مانند نیوز )وزیر اعلیٰ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ملاکنڈ میں کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ حامد الرحمٰن نے کسانوں کے مسائل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے سول ویٹرنری ہسپتال سخاکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، تحصیلدار و نائب تحصیلدار درگئی، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز اور کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تفصیل سے کسانوں کے مسائل سنے گئے جس میں زیادہ تر موقع پر حل کئے گئے اور باقی مسائل کے بروقت حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں ہونے والے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے