باجوڑ (مانند نیوز )صوبائی حکومت کے انسداد بھکاری مہم کے تحت باجوڑ میں عادی بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔ اے ڈی سی علی رضا۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈاکے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ سنو ریڈیو FM 89.4 خار میں ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بذریعہ ٹیلی فون کالز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام شکایات اور تجاویز کی روداد مرتب کی جا رہی ہے جو جلد جاری ہوگی۔اسی دن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے اپنے دفتر میں حکومت خیبرپختونخوا کی انسداد بھکاری مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں عادی بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی اور مستحق بھکاریوں کی زمنگ کور پشاور منتقلی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ کھلی کچہری اور اجلاس کے دوران پیش کیے گئے مسائل اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے