باجوڑ(مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی طرف سے تھانہ خار میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے سامنے رکھے جس پر انہوں نے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کی۔ منعقد کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں علاقہ مشران اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کرکے علاقے میں منشیات فروشی، سود، لینڈ مافیہ اور دیگر ذاتی اور اجتماعی مسائل تفصیل سے بیان کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل میرٹ کے بنیاد پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق قانونی شکایات ہو وہ کھلی کچہری اکر آزادانہ طور پر اپنے مسائل بیان کرسکتے ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کیساتھ براہ راست ملاقات کرنا اور انکے مسائل انہیں کے زبانی سنا ہے۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی، امن وامان کا قیام، جرائم اور منشیات کا مکمل خاتمہ پولیس ترجیحات ہے، پولیس عوام کی باہمی تعاون سے جرائم کے روک تھام اور منشیات کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں عوامی سپورٹ قابل تحسین ہے۔ منشیات فروشوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ منشیات فروش جہاں بھی ہے انہیں ضرور قانون کے کٹہرے میں کھڑے کی جائیگی۔ اس موقع پر سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبد العزیز اور ایس۔ایچ۔او خار سعید الرحمن بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے ہمراہ تھے۔