اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی شہر نیو اورلینز میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والا ڈرائیور امریکی شہری تھا، ایف بی آئی نے تصدیق کردی۔

ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکا: نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

مشتبہ حملہ آور کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے، مشتبہ حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق گاڑی سے ہتھیار اور ممکنہ طور پر بارودی ڈیوائس بھی ملی ہے۔

فرینچ کوارٹر کے علاقے سے ممکنہ طور پر دیگر بارودی ڈیوائسز بھی ملی ہیں، گاڑی ممکنہ طور پر کرائے پر لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیو اورلینز میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں 10 افراد ہلاک، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 35 زخمی ہوئے تھے، جبکہ مشتبہ حملہ آور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے